ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیوانیت کا سلسلہ جاری ،یوپی اور جموں کے بعد بہار میں 5سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی

حیوانیت کا سلسلہ جاری ،یوپی اور جموں کے بعد بہار میں 5سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی

Tue, 17 Apr 2018 23:56:30    S.O. News Service

ویشالی ،17؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار کے ضلع ویشالی کے مہنارتھانہ علاقہ کے باسودویو چندیل گاؤں میں ایک پانچ سال کی بچی سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ واسودیو پور چندیل گاؤں کے دو لوگوں نے پانچ سال کی ایک بچی کو اس کے گھر سے اغوا کرلیا اور کسی نامعلوم مقام پر لے جاکر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ بچی کو نازک حالت میں حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کی ماں کے بیان پر بھی گاؤں کے لالو راوت اور رگھوناتھ راوت کے خلاف متعلقہ تھانہ کی ماں کے بیان پر ہی گاؤں کے لالو راوت اور رگھوناتھ راوت کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دونوں ملزمان فرار ہیں۔ پولیس ان کی گرفتار کے لئے ممکنہ ٹھکانے پر چھاپے مار رہی ہے۔


Share: